Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے 1000گول

میڈرڈ:پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی نے رئیل میڈرڈ اور بارسلونا کیلئے مجموعی طور پر 1000گول مکمل کرلئے ہیں۔ دونوں اسٹار فٹبالرز نے اپنے ہسپانوی کلبز کی جانب سے مختلف مقابلوں کے دوران اسکور کرتے ہوئے یہ سنگ میل گزشتہ روز ایک دوسرے کے خلاف ہونے والے میچ میں ہی عبور کیا۔ان دونوں کے مشترکہ ہزار گولز میں لیونل میسی کو رونالڈور پر واضح برتری حاصل ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے551لیونل میسی جبکہ 449گول رونالڈو کے حصے میں آئے ہیں۔باہمی میچوں میں دونوں کے گولز کی تعداد با لترتیب18اور 26ہے جن کے دوران میسی 2ہیٹ ٹرکس میں بھی کامیاب ہوئے۔لالیگا میں میسی نے30ہیٹ ٹرکس کے ساتھ382 جبکہ رونالڈو نے 34ہیٹ ٹرکس کے ساتھ 310گول کئے ہیں۔ چیمپیئنز لیگ میچوں میں 105گول کے ساتھ رونالڈو میسی سے5گول آگے ہیں تاہم ان کی ہیٹ ٹرکس برابر اور 7-7ہیں۔ہوم گراؤنڈ پر میسی نے317، اوے میچوں میں218اور غیرجانبدار مقامات پر16گول کئے ۔

شیئر: