Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کے علاج کا خرچ کون دے؟

ریاض .... پبلک کنٹرول بورڈ نے وزارت صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہیلتھ انشورنس میں شامل سعودی شہریوں کے علاج کے اخراجات انشورنس کمپنیوں سے وصول کرے۔ سرکاری اسپتالوں میں سعودی شہریوں کے علاج کی صورت میں اخراجات کی ادائیگی کا پابند انشورنس کمپنیوں کو بنایا جائے۔ بورڈ نے اس امر پر زوردیا کہ انشورنس میں شامل سعودی شہریوں کے علاج کے اخراجات کے حوالے سے مناسب قاعدے ضابطے متعین کئے جائیں۔ بورڈ نے مذکورہ ہدایت اس تناظر میں کی ہے کہ سعودی شہری میڈیکل انشورنس کرائے ہوئے ہوتے ہیں لیکن علاج سرکاری اداروں میں کراتے ہیں جس کی وجہ سے انکے علاج کا بوجھ حکومت کے ذمہ آتا ہے۔
 
 

شیئر: