Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہل خانہ لڑکی کی لاش ٹراما سینٹر چھوڑ کر فرار

گورکھپور۔۔۔بی آر ڈی میڈیکل کالج ٹراما سینٹر میں اہل خانہ لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ کشی نگر ضلع کے کبیر استھان کے گانگرانی گاؤں کے جودھا نشاد کی 8سالہ بیٹی لکشمی کی حالت خراب ہونے کے بعد میڈیکل کالج کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کو مردہ قراردیدیا۔ یہ اطلاع ملتے ہی اہل خانہ لاش کو اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اسپتال میں موجود ڈاکٹروں اور اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے میت کے وارثوں کا انتظار کرنے کے بعد پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور لواحقین کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -زیر تعمیر عمارت منہدم،12مزدور ملبے تلے دب گئے

شیئر: