Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو صحیح وقت پر جواب دینگے،عادل الجبیر

ریاض..... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی عرب پر میزائل حملے کیلئے ایرانیوں کو جوابدہ بنانا چاہئے۔ سی این این کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ یہ میزائل ایرانی ساختہ ہیں اور اس نے حوثیوں کے حوالے کئے ہیں۔ اس قسم کا رویہ ناقابل قبول ہے اور بیلسٹک میزائلوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہم صحیح وقت پر اسکا جواب دینگے۔ ہم ایران کے ساتھ براہ راست فوجی کارروائی سے ہر قیمت پر بچنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ایران کو اس قسم کے رویئے کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دینگے۔ اسکا یہ رویہ اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے ایٹم بم بنایا تو ہم بھی ایسا ہی کرینگے۔
   

شیئر: