یمن میں پہلا طبی امدادی منصوبہ
ریاض ....شاہ سلمان مرکز برائے انسانی خدمات نے یمنی حکام سے تال میل پیدا کرکے طبی امداد کا پہلا پروگرام نافذ کردیا۔ فریقین نے اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ کیا۔ سعودی ڈاکٹروں کی25رکنی ٹیم مارب پہنچ گئی۔ یہ 25کنسلٹنٹس ،ماہرین ، ٹیکنیشین اور انتظامی افراد پر مشتمل ہیں۔ یہ دماغ، اعصاب ، ہڈیوں ، ریڑھ کی ہڈی، جبڑے، چہرے ، ناک ، کان، گلے کی جراحت کے ماہر ہیں۔