مملکت کے6علاقوں میں گردو غبار کا طوفان
ریاض ... محکمہ موسمیات کے ماتحت پیشگی انتباہ کے ادارے نے سعودی عرب کے 6علاقوں کے باشندوں کو آج آنے والے گردو غبار کے طوفان سے خبردار کیا ہے ۔ محکمے کا کہنا ہے کہ آج جمعرات کو شمالی حدود، الجوف ، حائل، القصیم، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے ساحلی علاقوں میں گردو غبار کا طوفان آئیگا۔ اس سے حد نظر بیحد محدود ہوجائیگی۔ رات 10بجے تک اسکا سلسلہ جاری رہیگا۔