نوکیا 5 (2018) جلد متعارف کرایا جائے گا۔
ایچ ایم ڈی گلوبل نوکیا 5 اسمارٹ فون کا نیا ماڈل جلد پیش کرنے جا رہی ہے۔ اس بات کا اعلان کمپنی کے چیف پروڈکٹ آفیسر جوہو سروکاص کی جانب سے ٹویٹر پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا گیا۔ گو کہ کمپنی نے فون سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی ہے البتہ اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ کمپنی فون کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر بھی کمپنی کے سی ایم او پیکا رنٹالا نے یہ اعلان کیا تھا کہ نوکیا 5 ، نوکیا 3 اور نوکیا 2 کو جلد پیش کیا جائے گا۔