Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرامے میں سانپ کا استعمال مہنگا پڑا، اداکارہ ہلاک

باراسات۔۔۔۔مغربی بنگال میں حسن آباد علاقے کے ہارون ہاٹ میں اسٹیج ڈرامہ میں زندہ سانپ لایا گیا ۔اداکارہ کالی داسی منڈل سانپ کو ہاتھ میں پکڑکر ڈرامہ پیش کررہی تھیں کہ اسی دوران سانپ نے اسے ڈس لیا جس سے اس کی حالت بگڑنے لگی اور وہ بیہوش ہوکراسٹیج پر گر پڑی۔موقع پر موجود لوگوں نے اسے فوراً اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردیدیا۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی تاہم ابھی تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
مزید پڑھیں:- - - -کرناٹک سے کیرانہ تک کنول کھلے گا، راج ناتھ سنگھ

شیئر: