15تا25فیصد سعودی دمہ کے مرض میں مبتلا
ریاض۔۔۔۔سعودی اسپتالوں کی انتظامیہ کے انچارج ڈاکٹر عصام الغامدی نے اعتراف کیا ہے کہ دمے کا مرض سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ 15سے 25فیصد تک لوگ اس میں مبتلا ہیں۔محکمہ صحت بہترین تشخیص اور شاندار علاج کی سہولتیں دمے کے مریضوں کو فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے دمے کے انسداد سے متعلق عالمی دن کے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے واضح کیا کہ سرکاری اور نجی اداروں میں دمے کے مرض کی بابت آگہی بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔