Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہر امراض چشم ڈاکٹر عصام حافظ قرآن بن گئے

    جدہ- - - - -  - سعودی عرب کے معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر عصام عبدہ نے 40برس پرانا وعدہ پورا کرتے ہوئے قرآن کریم حفظ کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ مصر میں شیخ احمد عیسیٰ المقری کے ہمراہ قرآن کریم حفظ کر رہے تھے۔ شیخ عبدالفتح تمام انہیں قرآن یاد کرا رہے تھے۔ اس موقع پر شیخ تمام ؒ نے ان سے وعدہ لیا تھا کہ وہ مکمل قرآن حفظ کریں گے۔ ڈاکٹر عصام نے بالاآخر جدہ کی معروف فلاحی انجمن"خیرکم"سے رجوع کر کے قرآن پاک حفظ کر لیا۔ انہو ںنے تمام ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ قرآن کریم کی مجلسوں سے جڑ جائیں اور جو شخص ایسا نہ کر پائے وہ خیرکم کے توسط سے قرآن کریم حفظ کرنے کا اہتمام کرے۔ یہ انجمن آن لائن قرآن کریم یاد کرانے اور تجوید سے پڑھنے کی سہولت فراہم کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے تمام افراد ڈاکٹر ہیں۔ قرآن کیساتھ زندگی کا مطلب سکون اور اطمینان کے سوا کچھ نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -یونیورسٹی کی اسکالر خاتون کو دھمکی

شیئر: