شاہ عبدالعزیز کی 100برس پرانی تصویر
ریاض۔۔۔۔سعودی دفتر خارجہ نے 100برس پرانی بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کی ایک تصویر اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔ دفتر خارجہ نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر اس کے کیپشن میں تحریر کیا ہے کہ یہ تصویر 1916ء کی ہے۔ عراق کے معروف شہر البصرہ میں لی گئی تھی۔ اس میں شاہ عبدالعزیز کے ہمراہ اُس وقت الاحواض کے امیر شیخ خزعل الکعبی نظر آرہے ہیں۔