Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد کی اصلاح و مرمت میں کوتاہی کا اعتراف

جدہ۔۔۔۔نائب وزیر اسلامی امور ڈاکٹر توفیق السدیری نے اقرار کیا ہے کہ وزارت کے ماتحت مساجد کی اصلاح و مرمت میں کوتاہی ہورہی ہے۔ ایسا بجٹ کی کمی کے نتیجے میں ہورہا ہے۔انہوں نے عکاظ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نے اس صورتحال کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے بلکہ فلاحی اداروں اور رضاکارانہ خدمات پیش کرنے والے اداروں کی مدد سے مساجد کی اصلاح و مرمت کے کام کرائے ہیں۔ ریاض، مکہ مکرمہ اور جدہ میں اس تجربے کے بڑے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔
مزید پڑھیں:- - - -ایران پر بھروسہ بھاری غلطی تھی، رہنما تحریک بلوچستان

شیئر: