Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران پر بھروسہ بھاری غلطی تھی، رہنما تحریک بلوچستان

ریاض۔۔۔۔بلوچستان تحریک کے رہنما ہربیار مری نے ایران کے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے امریکی فیصلے کو مثبت قراردیدیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سابق حکومت اور باقی مغربی ممالک نے ایران پر بھروسہ کرکے بھاری غلطی کی۔ انہیں اس معاہدے کے خطرناک نتائج سمجھ میں نہیں آئے۔ صدر ٹرمپ کی حکومت نے دھوکہ دہی کے ایرانی مزاج کو اچھی طرح سمجھ لیا۔ ایٹمی معاہدے نے ایرانی نظام کو بڑے اختیارات دیدیئے تھے جس پر ایران نے شام، عراق، لبنان اور یمن میں دہشتگردی کا بڑا نیٹ ورک قائم کرلیا۔

مزید پڑھیں:- - - - -15تا25فیصد سعودی دمہ کے مرض میں مبتلا

شیئر: