جدہ۔۔۔۔وزارت صحت کے متعلقہ اداروں نے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بایوٹک کی فروخت پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے فارمیسیوں پر چھاپے مارنے شروع کردیئے۔ جو فارماسسٹ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بایوٹک فروخت کرتا ہوا پایا جائیگا، اسے 6ماہ قید اور ایک ہزار ریال جرمانہ دینا ہوگا۔ جدہ میں 300سے زیادہ ٹیموں نے مختلف محلوں میں جگہ جگہ قائم فارمیسیوں پر چھاپے مار کر یہ پتہ لگانے کی کوشش کی کہ آیا کوئی فارما سسٹ مذکورہ پابندی کی خلاف ورزی تو نہیں کررہا۔ عکاظ اخبار کے مطابق چھاپوں کا سلسلہ ساتوں دن بھی جاری رہے گا۔