Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاجیوں کی خاطر اطرافِ حرم کی نئی منصوبہ بندی

جدہ۔۔۔وزارت خزانہ میں منصوبوں کے ادارے کے ڈائریکٹر توفیق القبسانی نے واضح کیا ہے کہ حج پر آنیوالوں کی تعداد میں ہونیوالے سال بہ سال اضافے کے مسائل سے نمٹنے کیلئے مسجد الحرام کے اطراف کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔ اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ سرکلر روڈ 3کے دائرے میں یہ کام انجام دیا جائے گا۔مکہ مکرمہ اورمسجد الحرام میں زائرین کی نقل و حرکت اور مقامی باشندوں کی تعداد میں روزافزوں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے سے جاری عظیم الشان منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ایران پر بھروسہ بھاری غلطی تھی، رہنما تحریک بلوچستان

شیئر: