اسکول ٹرانسپورٹ میں خواتین کیلئے 12ہزار اسامیاں
دمام۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی بہبود وزارت نقل و حمل آئندہ تعلیمی سال سے اسکول ٹرانسپورٹ سعودائزیشن پروگرام کے تحت خواتین کی خدمات حاصل کرینگی۔ اس کی بدولت اسکول ٹرانسپورٹ اور یونیورسٹی ٹرانسپور ٹ میں 12ہزار ملازمتیں نکلیں گی۔ دونوں وزارتوں نے ایجوکیشن ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی سعودائزیشن کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ یہ منصوبہ مرحلہ وار نافذ کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں جو 1439-40پر مشتمل ہوگا۔ ریاض،مکہ مکرمہ ، جدہ اور دمام کو چھوڑ کر تمام شہروں کا احاطہ کریگا۔ دوسرا مرحلہ 1440-41ھ کا ہوگا۔ اس میں ریاض،مکہ مکرمہ ، جدہ اور دمام بھی شامل ہونگے۔