Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1439ھ کیلئے حج پیکیج جاری

مکہ مکرمہ۔۔۔۔وزارت حج و عمرہ نے 1439ھ کے حج کیلئے داخلی معلمین کو نئی فیسوں سے آگاہ کردیا۔ ایک حج پیکیج’’ الحج المیسر‘‘ کے نام سے ہوگا۔ اس کی فی کس فیس 3465ریال ہوگی۔ سب سے مہنگا پیکیج جمرات کے پل سے متصل ’’ابراج‘‘کے رہائشیوں کیلئے ہوگا۔ 11905ریال ایسے عازمین حج سے لئے جائیں گے جو مذکورہ 6ٹاورز میں سے کسی ایک میں رہائش پسند کرینگے۔ وزارت نے واضح کیاکہ فیس ادا کرنے سے قبل ریزرویشن کی منسوخی مفت ہوگی جبکہ فیس ادا کرنے کے بعد 7ذی الحجہ تک منسوخی پر 100فیصد تک کٹوتی ہوسکتی ہے۔ وزارت حج کا کہنا ہے کہ الحج المیسر پروگرام کے تحت امسال 10ہزار افراد حج کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -امریکہ نے سعودی اسکالر کی مشروط رہائی سے انکار کردیا

شیئر: