Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید انار کلی ملبوسات

جدید دور میں کپڑوں کے نت نئے اندازہ متعارف کروائے جارہے ہیں ۔ قمیص کے ساتھ لمبے کوٹ ، چوڑی دار پاجامہ ، ٹراؤزرز ، اے لائن فراک ، بوٹ گلے اور پیپلم ملبوسات جدید فیشن ٹرینڈز کا حصہ ہیں  البتہ انارکلی کی شاہانہ ،  نفیس اور مشرقی ادا اپنی جگہ برقرار ہے ۔ اس میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی ضرور آئی ہے لیکن اس کا شاہانہ پن آج بھی اپنی آب و تاب کے ساتھ موجود  ہے ۔ انار کلی فراک موسم کی مناسبت اور ماحول کے حوالے سے مختلف ڈیزائن میں دستیاب ہیں ۔ سرد علاقوں میں مخمل جبکہ گرم شہروں میں ہلکے پھلکے نازک شیفون کے انارکلی  ملبوسات تیار کیے جاتے ہیں ۔ اگر آپ کسی تقریب میں انارکلی فراک پہننے کا ارادہ رکھتی ہیں تو سفید رنگ کی چکن کاڑی سے سجی دلکش انارکلی فراک بنوائیں یا پھر اسے زری کے کام ، کٹ رانی ، شیشہ ورک ، ہاتھ کی کڑھائی ، موتی اور دھنک سے سجا لیں ۔ انارکلی کے لیے منفرد کڑھائی ، دلفریب سٹائل اور دلکش رنگ ا سے کسی پرتکلف تقریب کے لئے بہترین انتخاب ثابت کر سکتے ہیں . 
 

شیئر: