ہلدی ڈپریشن کو دور کرتی ہے، ماہرین صحت
واشنگٹن.... مریکی ماہرین صحت نے کہا کہ ہلدی دماغ میں جمع ہونے والی مضرپروٹین کو کم کرکے ڈپریشن کو بھی دور کرتی ہے۔ امریکن جرنل آف جیرائٹرک سائیکاٹری میں ہلدی سے متعلق شائع ایک نئی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ ہلدی دماغ کےلئے انتہائی بہترین ہے جبکہ اس کے دیگر بہت سے فوائد ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہلدی یادداشت کو30فیصد تک بہترکرتی ہے۔ماہرین دماغ میں مضرپروٹین کو الزائمراوردیگر کئی امراض کی وجہ بھی بتاتے ہیں۔