شام میں ایران کے اڈے تباہ کردیئے ، اسرائیل کا دعویٰ
11مئی 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭ حجاج کی بڑھتی ہوئی تعداد کے استقبال کیلئے مسجد الحرام کے اطراف بنیادی ڈھانچہ جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ۔
٭ بدعنوانی کے انسداد کیلئے 100سرکاری خدمات کا از سر نوجائزہ لیا جائیگا،سرکاری اداروں کو ہدایت کردی گئی۔
٭ اسپورٹس اتھارٹی نے کنگ کپ کے فائنل میچ کے شائقین کو مایوس کردیا، مفت ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
٭ جازان کے الطوال جنرل اسپتال میں عائشہ نامی بچی کی موت نے طبی عملے کی لا پروائی طشت ازبام کردی۔
٭ مالیاتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے سرمایہ کاری اور بچت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
٭ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں ڈرائیونگ اسکول نے خواتین کو کار چلانے کی تعلیم و تربیت دینا شروع کردی۔
٭ سعودی وزیر ثقافت و اطلاعات العواد نے ابومدین سے ملاقات کی۔
٭ وزارت صحت نے اپنے 597ملازمین کو خود کار نظام میں منتقل کردیا۔
٭ 33ادارے رمضان المبارک کے دوران معتمرین اور زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مل جل کر کام کرینگے۔
٭ سعودی محکمہ کسٹم نے 160دھماکہ خیز مواد کو ملک میں داخل کرنے سے انکار کردیا۔