ہنی ٹریپ کے دام میں پھنساکر قتل
نئی دہلی۔۔۔۔تغلق آباد کے جنگل میں ہونیوالی قتل کی واردات کی گتھی سلجھا تے ہوئے پولیس نے 4ملزمان کے علاوہ 2نابالغ لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ٹی وی کرائم شو سے متاثر ہوکر نوجوان کے قتل کا جال بچھایا گیا اور ہنی ٹریپ کے ذریعے جنگل میں بلاکر قتل کردیا گیا۔ اس واردات کے پیچھے دوستی میں ناکامی بتایا جارہا ہے۔قاتل نے اپنی چھوٹی بہن کے ذریعے مقتول کو پیار کے دام میں پھنسایا اور جنگل میں بلاکر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق شیو کمار کی شادی2013ء میں ہوئی تھی لیکن 4سال سے وہ اپنی رشتے دار لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ اس کی شادی ماما سے طے ہوگئی تھی۔ شادی سے قبل شیو کمار نے والدہ کے ہمراہ فریدآباد میں واقع لڑکی کے گھر پہنچ کر ہنگامہ برپا کیا ۔ دھمکی بھی دی کہ اگر لڑکی کی شادی کہیں اور ہوئی تو انجام بھگتنا پڑیگا ۔اس دوران وہاں موجودرشتے دارمنوج اور نیرج نے شیو کمار کو زدوکوب کرکے بھگا دیا تھا جس کا بدلہ شیور کمارنے نیرج کو ہنی ٹریپ کے جال میں پھنسا کر قتل کرکے لے لیا۔