2سال تک کان میں پھنسا رہنے والا ’’کاٹن بڈ‘‘
لیسسٹر شائر..... وہ جو کہتے ہیں کہ کبھی کبھی بہت چھوٹی اور بے حقیقت چیز بھی بڑی پریشانی کا سبب بنتی ہے تو اس میں کوئی غلط بات بھی نہیں ہے۔ کانوں کے اندر وقتاً فوقتاًـ خارش ہوتی رہتی ہے جس سے انسان الجھن میں مبتلا ہوتا ہے اور وہ فوری طور پر چاہتا ہے کہ کسی طرح کان کی اس خارش کو دور کرے۔ اس مقصدکیلئے اکثر لوگ کاٹن بڈ استعمال کرتے ہیں اور انہیں آرام بھی آجاتا ہے۔ مگر یہاں ایسی ہی حرکت اپنے کان کی خارش دور کرنے کیلئے ایک شخص جو کاٹن بڈ استعمال کیا وہ غالباً درمیان سے ٹوٹ گیا اور اسکا ایک حصہ اسکے کان میں ہی رہ گیا۔ کچھ دن بعد کان میں تکلیف شروع ہوئی مگر اس شخص کی سمجھ میں نہیں آئی کہ اسکی وجہ کیا ہے۔ 2سال بعد جب تکلیف ناقابل برداشت ہوگئی تو اسے ڈاکٹرو ں سے رجوع کرنے کا ہوش آیا ۔ آخر مقامی اسپتال کے ڈاکٹر نے اس کے کان سے کاٹن بڈ کا وہ ٹکڑا نکال لیا جو 2سال سے اس کے کان میں پھنسا ہوا تھا۔