Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان قرأت و نعت کونسل کو یت کا اجلاس

محمد عرفان شفیق ۔ کویت 
پاکستان قرأت و نعت کونسل کو یت نے ایگزیکٹو کونسل کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں بین المدارس مقابلہ حسن قرأت کے کامیاب انعقاد پر تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایگزیکٹو کونسل میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا گیا۔ عشائیہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت محمد علی حسن نے حاصل کی۔
مزید پڑھیں:احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، کویت میں مقیم پاکستانی
 پاکستان قرأت و نعت کونسل کو یت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل، سرپرست اعلیٰ شمشاد خان تنولی اور جنرل سیکرٹری انجینئر سید جنید احمد نے بین المدارس مقابلہ حسن قرات کے کامیاب انعقاد پر تمام ممبران کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ یہ سب الله رب العزت کا خاص فضل وکرم اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اورہم مستقبل میں بھی اس کو جاری رکهیں گے۔ انہوں نے ایگزیکٹو کونسل میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا اور استقبال رمضان المبارک کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیااور تمام میڈیا نمائندگان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ آخر میں تمام ممبران کی تواضع پرتکلف عشائیہ سے کی گئی اور دعایئہ کلمات اور عشائیہ  کے سا تھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 

شیئر: