Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈن بوٹ لیور پول کے محمد صلاح کے نام

لندن :پریمیئر لیگ کے میچ میں لیورپول کے مصری کھلاڑی محمد صلاح نے سیزن کا 32واں انفرادی گول کر کے گولڈن بوٹ کا اعزاز جیت لیا۔ برائٹن کی ٹیم کو یکطرفہ میچ میں 0-4سے ہرا کر پریمیئر لیگ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ لیور پول اور برائٹن کے مابین میچ کے دوران مصری کھلاڑی محمد صلاح نے سیزن کا 32واں گول کیا او ر اپنے قریبی حریف ہیری کین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اعزاز کے حقدار قرار پائے۔ لیور پول نے برائٹن کو 4-0گول سے شکست دی۔مصری لِجینڈنے شروع میں ہی گول کرکے مخالف ٹیم پر دباو ڈال دیا تھا۔ لیور پول کے ڈیجان لوورین نے دوسرا جبکہ ڈومینک سولینکے نے تیسرا گول کیا۔ میچ کے اختتام پر محمد صلاح کو پریمیئر لیگ کی جانب سے گولڈن بوٹ کا اعزاز دیا گیا۔صلاح کو مصری کنگ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں پی ایف اے کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

شیئر: