پرینکا کا امریکی ٹی وی شو منسوخ
بالی وڈ اور ہالی وڈ میں یکساں مقبول اداکارہ پرینکا چوپڑا کے امریکی ٹی وی شو کا اگلا سیزن منسوخ کردیاگیا۔خبر سامنے آئی ہے کہ اس شوکا اگلا سیزن شوٹ نہیں کیاجائے گا۔ خبروں کے مطابق کوانٹیکو' کے پروڈیوسروں کا کہنا ہے کہ کچھ نجی سطح کے معاملات کے سبب شو کا اگلا سیزن نہ بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ واضح رہے کہ پرینکا کوانٹیکو کے تینوں شوز کا حصہ رہی ہیں۔