Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں نے ایسا کیا کہا؟نواز شریف

اسلام آباد..سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے ایسا کیا کہا؟۔ ایسی کونسی غلط بات کی ہے۔ حق بات کی ہے اور کرتا رہوں گا۔ چاہے کچھ بھی سہنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قربانیا ںدیں۔فوج نے قربانیا ںدیں۔ 50 ہزار افراد شہید ہوئے پھر دنیا ہمارا بیانہ تسلیم کرنے کو کیوں تیار نہیں ۔احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بات میں نے کی اس کی تصدیق پہلے پرویز مشرف، رحمان ملک اور جنرل محمود درانی بھی کر چکے ہیں۔ ممبئی حملہ کا مقدمہ مکمل کیوں نہیں ہو سکا؟ ہمارے پاس شواہد کم نہیں ۔ بہت شواہد ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمارا بیانیہ دنیا میں نہیں سنا جا رہا۔نواز شریف نے کہا کہ کیا محب وطن وہ ہیں جنہوں نے 1971 میں ملک توڑا یا وہ جنہوں نے آئین توڑا؟ کیا سانحہ 12مئی کے ذمہ دار محب وطن ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ مجھے غدار کہا نہیں کہلوایا جا رہا ہے۔ اسے غدار قرار دے رہے ہیں جس نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،ملک کو اندھیروں سے نکالا اور ترقی کی راہ پر ڈالا۔ایک سوال پرنواز شریف نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ کلبھوشن ہندوستانی جاسوس ہے۔ 
مزید پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،نواز شریف کا بیان مسترد

شیئر: