امتحان ہال میں داخلہ سے قبل طالبات کی آستینیں کاٹ دی گئیں
مظفر پور ۔۔۔۔بہار کے ضلع مظفر پور میں چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ۔وہاں امتحانی مرکز میں داخل ہونے کیلئے پہنچنے والی طالبات کونقل سے روکنے کے مقصد سے انکی قمیص کی آستینیں قینچی اور بلیڈ سے کاٹ کر آدھی کردی گئیں۔مظفر پور کے ضلع ایجوکیشن سیکریٹری للن پرساد سنگھ نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک نجی اسکول میں پیش آیاجسے بلیک لسٹ کردیا گیا۔ آئندہ اس اسکول میں کسی قسم کا امتحانی مرکز قائم نہیں کیا جائیگا،علاوہ ازیں اسکول کے سپرنٹنڈنٹ پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔