اقوام متحدہ میں طلب کیا تو کیا کہیں گے ؟
اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے الزام لگایا ہے کہ ہند اپنے ریاستی عناصر بھیج کر پاکستان میں دہشت گردی کراتا رہا ہے۔ نوازشریف نے یہ بیان دیا ہے تو اقوام متحدہ کے طلب کرنے پر وہ کیا کہیں گے؟پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ڈیوڈ ہیڈلے کے سینڈیکیٹ کو ہندکی خفیہ ایجنسی نے تیار کیا۔اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی گئی۔اجمل قصاب بھی ہندکا اپنا مہرہ تھا۔اس لئے اس تک رسائی نہیں دی گئی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ممبئی حملہ کیس کی سماعت ہندکے عدم تعاون کی وجہ سے رکی۔ہندوستانی پولیس کے افسر نے گواہی دی کہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس را کی کارروائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ممبئی حملے کی ساری کارروائی ہندنے خود تیارکرائی۔ممبئی حملے کی تیاری کے وقت ہند سو نہیں رہا تھا، خود یہ معاملہ چلا رہا تھا۔رحمان ملک نے کہا کہ میاں صاحب سے اپیل ہے کہ قوم پر رحم کریں۔بیان پورا واپس لیں ۔ امید ہے کہ میاں صاحب اس پر غور کریں گے اور بیان واپس لیں گے۔میاں صاحب اگر آپ نے3 سال بعد غلطی ماننی ہے تو آج ہی بیان واپس لے لیں۔