Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،مریم نواز

  بونیر..سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے نواز شریف اور عوام کا رشتہ 30 سال سے قائم ہے۔ انہیں کسی سے محب وطن ہونے کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔جب عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو کرپٹ اور غدار ٹھہرایا جاتا ہے تو کیا صرف نمائندے غدار ہوتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پوری دنیا کی مخالفت لے کر ایٹمی دھماکے کئے اور کروڑوں، اربوں ڈالروں کی امداد ٹھکرا کر اپنے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔انہوں نے کہا کہ کیا اقوام متحدہ میں برہان وانی اور بلوچستان میں ہونے والی دخل انداری کا ثبوتوں کے ساتھ مقدمہ پیش کرنے والا غدار ہوسکتا ہے؟ کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بے خوفی سے قیادت کرنے والا غدار ہوسکتا ہے؟۔ نواز شریف نے 5 سال سازشیں اور دھرنے بھی برداشت کیے لیکن اس کے باوجود لوڈشیڈنگ اور اندھیرے دور کئے اور یہ اقدامات کرنے والا کیا غدار ہوسکتا ہے۔مریم نواز نے کہاکہ عوام کی حکمرانی اور ووٹ کی عزت کی بات کرنے والا، آئین اور قانون کی بالادستی کرنے والا کیا غدار ہوسکتا ہے؟، نواز شریف اس دھرتی اور مٹی کا بیٹا ہے۔اس کو کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کون ہے وہ محب وطن جس نے ججوں کے ساتھ بدسلوکی کی، شہریوں کو ڈالروں کے عوض امریکہ کے حوالے کیا گیا۔
مزید پڑھیں:غدار ہوں تو قومی کمیشن بنایا جائے ،نواز شریف

شیئر: