Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احباب مکہ پاکستانی گروپ کی’’ میل ملاقات‘‘

پاکستانیوں میں آگاہی، باہم میل ملاپ اور اسلامی کلچر کو فروغ دینا ہے

* * *

محمد عامل عثمانی-مکہ مکرمہ
    احباب مکہ پاکستانی گروپ نے’’ میل ملاقات‘‘ کی ایک تقریب مکہ مکرمہ کے ایک پاکستانی ہوٹل میں منعقد کی۔گروپ کے نگراں محمد سعید اعوان نے کہا کہ آج کے طے شدہ پروگرام میں احباب مکہ گروپ کے 95  معزز ممبران کی نمائندگی صرف 13 معزز ممبران نے کی۔ تقریب میں شرکت کرنیوالوں میں ڈاکٹر محمد عرفان اللہ صدیقی ، ملک اللہ بخش کلیار ، حافظ عدیل پیرزادہ ،حافظ امجد محمود ، راجہ مبشر محمود ،محمد ساجد ،سراج ، زاہد شریف ، محمد ،احمد ننھا ،عبدالرحمن ظہیر  ،لیاقت زماں اعوان ،ثاقب قدیر ،مولانا منظور حقانی اور گروپ کے سابق ممبر اور جماعت اسلامی مکہ مکرمہ کے ذمہ دار مجیب الرحمن اور انکے علاوہ گروپ ایڈمن نے شرکت کی۔
     احباب مکہ کے سرپرست اور ایڈمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس گروپ کا مقصدفقط پاکستانیوں میں معلومات کی آگاہی اور باہم پاکستانیوں میں میل ملاپ اور اسلامی کلچر کو صحیح طرح سے فروغ دینا ہے۔
    آخر میں کراچی سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے آئے ہوئے مولانا محب اللہ قاسمی نے احباب مکہ پاکستانی گروپ کی کاوشوں کو سراہتے ہوے گروپ کے فلاحی کاموں میں ترقی اور قبولیت کے لیے دعاکی ۔اس موقع پر حافظ عدیل پیر زادہ نے گروپ کے تمام ممبران کو پیشگی 8شوال کو عید ملن پارٹی کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -کویت میں شدید آندھی ، بارش کا امکان

شیئر: