Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزہ خالصتا ًاللہ کی رضا اور خوشنودی کیلئے رکھا جاتا ہے ،احمد پاشاہ قادری

مولانا عبدالسلام کی سرپرستی اور مولانا نظام غوری کی نگرانی میں بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ نے جلسۂ استقبالِ رمضان منعقد کیا
* *  *
 امین انصاری ۔ جدہ
     بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کی جانب سے جلسۂ استقبالِ رمضان و ضیوف الرحمان کا مقامی ریسٹورنٹ میں مولانا حافظ وقاری محمد عبدالسلام سرپرست بزم کی زیر سرپرستی انعقاد عمل میں آیا۔ مولانا حافظ و قاری محمد نظام الدین غوری صدرِ بز م نے جلسہ کی نگرانی کی ۔ میر برکت علی کی قرأت اور حافظ وقاری محمد سلیم قادری ‘ محمد خالد حسین مدنی اور مولانا محمد الیاس نوری نے نعت شریف سنائی ۔ مولانا حافظ محمد حیدر علی خان نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔سید محمد عبدالرب حامد قادری نائب صدر فنانس کمیٹی بزم و کنوینر جلسہ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔
    صدر بزم مولانا محمد نظام غوری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام ضیوف الرحمان کا استقبال کیا اورکہا کہ بزم گزشتہ 25 سال سے جو بھی علماء و دانشور عمرہ یا حج پروطن عزیزسے آتے ہیں اُن کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے عوام کو ان کے ارشادات عالیہ سے مستفیض کرواتی ہے نیز بزم طلبائے قدیم  معتمرین کو عبایہ ، رومال اور سپاس نامہ عطا کرتی ہے ۔
    جلسے میں مولانا الحاج سید احمد پاشاہ قادری رکنِ اسمبلی حلقۂ چارمینار ومعتمد عمومی مجلس اتحاد المسلمین ،ڈاکٹر سید عبدالرحمن قادری برادرولی قادریؒ سابق امیر جامعہ ،ڈاکٹر سید غوث محی الدین قادری اعظم پاشاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سید عمادالدین احمد قادری‘ مولانا سید محمد عزیز المعروف اسحاق پاشاہ قادری ،مولانا سید شاہ خلیل اللہ بشیر اویس بخاری اور مولاناحافظ و قاری سیدمحمد قادر محی الدین مجتبیٰ پاشاہ نے بحیثیت مہمانانِ اعزازی شرکت کی ۔ حیدرآباد سے آنے والے ضیوف الرحمان میں مولانا سید سیف اللہ حسینی الباقری صدر بزمِ طارق ‘ مولانا حافظ وقاری سید شاہ درویش محی الدین، مصطفی پاشاہ ‘ سید شاہ عبد الستار حسینی‘مولوی سید منورعلی عاصم پاشاہ قادری ‘مولانا سید شاہ فصیح اللہ حسینی رفاعی المعروف مصباح پاشاہ ‘ مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیرڈائرکٹر ابوالفداء اسلامک ریسرچ سینٹر،مولانا سید انوار الحسن امام و خطیب مسجد رنوٹلہ ضلع محبوب نگر ‘ مولانا حافظ محمد عابد حسین امام و خطیب مسجد نورانی  نلپال ،ضلع رائچور ‘ مولانا محمد الیاس نگران کار جامعہ رضائے مصطفی رائچور ‘ جناب محمد علائو الدین عطاری ‘ جناب محمد کمال الدین ضلع محبوب نگر ‘ جناب احمد علی ضلع محبوب نگر ‘ مولانا محمد عبدالعظیم رائچور ‘ سید پرویز احمد قادری ‘  محمد عبد المجیب ‘ سعید الدین احمد شامل تھے ۔تمام مہمانوں کی خدمت میں سرپرست بزم مولانا محمد عبدالسلام ‘ صدرِ بزم مولانا محمد نظام الدین غوری اور کنوینر جلسہ محترم سید محمد عبدالرب حامد اور حضرت سید عماد الدین قادری نے عبایہ ‘ رومال اور سپاس نامہ پیش کیا ۔
    مولانا الحاج سید احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی چارمینارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک امت مسلمہ کیلئے رحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اِس ماہ میں عبادتوں ‘ ریاضتوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے قریب ہوتے ہیں، اِس ماہ کے بعد بھی ان عبادتوں کو جاری رکھیں اور اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں میں شامل ہونے کے کوشش کریں ۔روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو صرف اللہ کیلئے ہے جس میں کسی طرح کا دِکھاوا نہیں ۔
     ڈاکٹر سید عبدالرحمن قادری نے کہا کہ رمضان المبارک میں ایک ایسا مہینہ ہے جس میں ہر گام پر نیکیاں ملتی ہیں ۔ بندہ جتنا رِیا کاری سے دور رہ کرعبادت کرے گا اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اُتنا ہی عطاء کرتارہے گا ۔
     مولاناحافظ و قاری سیدمحمد قادر محی الدین مجتبیٰ پاشاہ نے تلقین کی کہ ماہِ رمضان میں زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم ہے ۔زیادہ سے زیادہ مستحق حضرات میں صدقہ وخیرات کثرت سے کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا۔    
    مولانا انوار الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کو جس نے پایا اور اُسکی قدر نہ کی تو اُسکے لئے ہلاکت کی وعید آئی ہے اسلئے مسلمانو ں کو چاہئے کہ ماہِ رمضان المبارک کا خصوصی اہتمام کریں۔
     اس موقع پر محمد لیاقت علی خان ‘ محمد عاصم الدین انصاری،حافظ محمد شاکر ‘ محمود مصری ‘ محمود بلشرف ‘ سلیم فاروقی‘ سلیم قادری‘ محمد فاروق ، محمد لئیق ، شیخ ابراہیم نے قدرت نواز بیگ کے ہمراہ رکن اسمبلی حلقہ چارمینا مولانا احمد پاشاہ قادری کی شال پوشی کی اور انہیں عمرہ کی مبارکباد پیش کی ۔
     مولانا حافظ محمد حبیب اللہ خان اویس ،مولوی محمد محبوب پاشاہ، میر محمد علی‘ محمد عمر مسعود صابری نائب صدر یوتھ کمیٹی‘ محمد عقیل صابری نگران یوتھ کمیٹی ،محمد مبین صابری نائب صدریوتھ کمیٹی‘ سید کلیم اللہ قادری صدیق ‘ سید عبدالشکور قادری عمر ‘ سید صابر حسین صابری معتمد یوتھ کمیٹی اور محمد عاصم ادریس صابری نے انتظامات میں حصہ لیا ۔ حضرت سید شاہ غوث محی الدین قادری اعظم پاشاہ کی دُعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔
مزید پڑھیں: - - - -مسجد نبوی میں تلنگانہ این آر آیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کادستر افطار

شیئر: