Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حلقات تحفیظ القرآن کی سالانہ تقسیم اسناد تقریب

عبد الشکور شیخ اور مولانا عبد المالک مجاہد کی خصوصی شرکت
    ذکاء اللہ محسن-ریاض
سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ کا کہنا ہے کہ ہماری موجودہ نسل کیلئے قرآن پاک کی تعلیم نہایت ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقات تحفیظ القرآن الامیر فیصل بن سعید ریاض کی سالانہ تقسیم اسناد و انعامات کی تقریب کے دوران کیا۔
    عبدالشکور شیخ کا مزید کہنا تھا کہ قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہیـ، اس میں اللہ تعالیٰ نے انسان کو زندگی گزارنے کے اصولوں سے روشناس کروایا ہے۔
     نائب مشرف العام مولانا عبدالمالک مجاہد کا کہنا تھا کہ قران پاک حفظ کرنیوالے بچے ایسے باغیچے ہیں جن سے مزید پھول کھیلیں گے اور قرآن کی تعلیمات ہر طرف پھیلیں گی۔
    تقریب کی نظامت کے فرائض فیصل علوی نے سر انجام دئیے اور بتایا کہ اس سال مجموعی طور پر 146 بچوں نے قرآن پاک حفظ کیا۔ تقریب میں بچوں کو اسناد، اعزازی شیلڈ اور ڈیجیٹل قران پاک کے تحائف دئیے گئے۔
    تقریب میں 45 بچوں نے سنہری دعائیں حفظ کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وکیل وزارت داخلہ سعودیہ ڈاکٹر عبدالرحمن المحضوب تھے۔
مزید پڑھیں:- - -  -علیگڑھ یونیورسٹی کے طلبہ پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

شیئر: