Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10ویں کلاس میں فیل ہونے پر باپ کی جانب سے پارٹی

بھوپال۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش میں ضلع ساگر کے لوگ اس وقت تعجب میں پڑگئے جب شیوا جی وارڈ میں رہنے والے سول کنٹریکٹر سریندر کمار نے بیٹے کے 10ویں کلاس میں فیل ہونے پر پورے محلے میں مٹھائیاں تقسیم کرائیں اور شامیانے لگوائے۔ پٹاخوں سے پورا علاقہ گونج اٹھا ۔  تقریب میں دوست و اقارب اور اہل محلہ کے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ تقریب کے شرکاء کو  سریندر نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ عام طورایسا ہوتا ہے کہ امتحانات میں ناکام ہونے کے بعد بچے احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں اور بسا اوقات خودکشی جیسے اقدامات کربیٹھتے  ہیں۔میں بچوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ بورڈ کا امتحان زندگی کا آخری امتحان نہیں ہوتا ۔زندگی میں مختلف مراحل آتے رہتے ہیں ۔ میرا بیٹا آئندہ سال امتحان میں شرکت کرکے کامیابی ضرور حاصل کرسکتا ہے۔سریندر کے بیٹے انشو نے بتایا کہ میں والد کے اس فیصلے کی قدر کرتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ محنت اور لگن سے پڑھائی کرتے ہوئے آئندہ سال اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کرکے دکھاؤنگا۔
مزید پڑھیں:- - -  -سیلفی لیتے ہوئے 8افراد گھاگھرا ندی میں ڈوب گئے

شیئر: