بیوی بنانے کا تجربہ مہنگا پڑا
نئی دہلی۔۔۔۔بعض لوگ خود کو کچھ زیادہ ہی اسمارٹ سمجھنے لگتے ہیں لیکن بسا اوقات یہ چالاکی دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔ ایک شخص نے سوچا کہ کیوں نہ ٹیسٹ لیا جائے کہ میری دوست شادی کے قابل ہے یا نہیں ۔ وہ اچھی بیوی ثابت ہوگی یا نہیں۔ ٹیسٹ لینے کیلئے اپنے کمرے میں برتن چاروں طرف پھیلا دیا اورفرش گندا کرنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ کو بلایا ۔ یہ سوچ کر کہ اگر اس کی دوست گھر میں گندگی دیکھ کر صفائی کرنا شروع کردیگی ، فرش اور کمرے میں بکھرے سامان کو ترتیب سے رکھے گی توسمجھونگا کہ وہ بیوی بنانے کے لائق ہے۔بدقسمتی سے جب لڑکی گھر پر آئی تو اس نےاپنے دوست کے ساتھ ڈٹ کر ڈنرکیا اور چلی گئی ۔ لڑکی کے دوست نے ٹویٹر پراپنا تجربہ تحریر کیا کہ میں نے اپنی دوست کو پہلی مرتبہ گھر پر بلایا مگر مایوسی ہاتھ لگی ۔ اس نے ڈنر کیا اور گھر میں پھیلے سامان نہ تو تربیت دیا بلکہ برتن صاف کئے بغیرہی چلی گئی ،مجھے لگتا ہے کہ وہ شادی کے قابل ہے مگر بیوی کے لائق نہیں۔مردانہ سوچ اور وقار کو برقرار رکھنے کیلئے بسا اوقات کھلے پن کا مظاہرہ نقصان کا باعث بنتا ہے۔ اسی دوران اس شخص کا ٹویٹ اسکی گرل فرینڈ کو موصول ہوگیا۔ یہ تبصرہ پڑھ کر اس نے ہمیشہ کیلئےاپنے دوست کے تعلق ختم کرلیا۔