کھلی ٹرالی میں 40کروڑ کے نوٹوں کی گڈیاں؟
نلگنڈا۔۔۔بینکوں سے روپوں کے لانے لے جانے کاکام انتہائی حفاظتی بندوبست کے ساتھ کیا جاتا ہے۔آندھرا پردیش کے گرامین وکاس بینک (اے پی جی وی بی ) نے 40کروڑ روپے کی نوٹوں کی گڈیاں بغیر سیکیورٹی انتظامات کے کھلی ٹرالی میں لاد دیئے۔ٹرالی کے پیچھے موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کو یہ رقم صاف نظر آرہی تھی۔ سیکیورٹی کے نام پر 3گارڈ ڈرائیور کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ یہ معاملہ بینکنگ سیکیورٹی نظام کے خلاف ہے۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا ملک کا سب سے بڑا بینک ہے اس سے ملحق آندھرا گرامین وکاس بینک ( اے پی جی وی بی ) کی جانب سے حفاظتی لاپروائی باعث تشویش ہے۔ذرائع سےمعلوم ہوا کہ کروڑوں روپے کی نقدی کھلے عام شہر سے تقریباایک کلو میٹر فاصلے پر واقع بینک پہنچائی گئی۔