Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کا المصمک محل کنگ آف فائٹرز کھیل کا حصہ بن گیا

ریاض..... سعودی دارالحکومت ریاض کا معروف المصمک محل (کنگ آف فائٹرز) بین الاقوامی کھیل کا حصہ بن گیا۔ ریاض میں مذکورہ کھیل کے میدان کے طور پر المصمک کو شامل کرلیا گیا۔ کنگ آف فائٹرز کا ڈیزائن المصمک محل کے طرز پر بنایا گیا ہے۔ اس کے عقب میں فلک بوس عمارتیں اسی طرح دکھائی گئی ہیں جیسا کہ المصمک محل کے عقب میں واقع ہیں۔ مینگا کمپنی نے مذکورہ کھیل رائج کیاہے۔ یہ محمد بن سلمان کی مسک الخیریہ فاﺅنڈیشن کے ماتحت ہے۔ پلے اسٹیشن اور کمپیوٹر آلات کی دکانوں پر کنگ آف فائٹرز کھیل عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کررہا ہے۔ اس میں نجد کی شخصیت نے پوری دنیا میں قبولیت حاصل کی ہے۔9مختلف زبانوں میں 50سے زیادہ نیوز ویب سائٹ پر یہ موجود ہے۔ اس حوالے سے تقریباً1600تبصرے بھی آچکے ہیں۔ 85لاکھ کے لگ بھگ لوگ اس میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔
 

شیئر: