Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ نے جازان پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنادیا

ریاض..... یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے واضح کیا ہے کہ منگل کو 12بجکر 40منٹ پر ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے صعدہ سے سعودی عرب کے شہر جازان پر بیلسٹک میزائل داغا تھا۔ نشانہ سعودی شہر کی آبادی کو بنایا گیا تھا۔ سعودی فضائیہ نے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی میزائل کو تباہ کردیا تاہم اس کا ملبہ آبادی پر گرنے کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے۔ المالکی نے کہاکہ ایرانی حوثیوں کا یہ معاندانہ عمل سعودی عرب کے خلاف ایرانی نظام کے ملوث ہونے کا ایک اور ثبوت ہے۔ ایران بین الاقوامی انسانی قانون اور سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2216،2231 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حوثیوں کو بیلسٹک میزائل فراہم کررہا ہے۔ 
 

شیئر: