مملکت بھر میں گولڈ مارکیٹ میں چھاپے، 963خلاف ورزیاں ریکارڈ
ریا ض..... وزارت محنت و سماجی بہبود نے مملکت کے مختلف علاقو ں میں 2018ءکے شروع سے لیکر تاحال گولڈ مارکیٹ کی تفتیشی مہم کے نتائج کا اعلان کردیا۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ تجارتی مراکزاور دکانوں پر 22580چھاپے مارے گئے۔ مملکت بھر میں 963خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ ان میں سے 766کا تعلق سعودائزیشن کی پابندی کی خلاف ورزی سے تھا۔ وزارت محنت نے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے استفسارات رابطہ مرکز19911یا اسمارٹ آلات کے لئے جاری ایپلی کیشن (معاللرصد) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔