Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ششانک منوہر 2سال کیلئے پھر آئی سی سی کے بلا مقابلہ صدر

 دبئی: ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر کو مسلسل دوسری مدت کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے ۔آئی سی سی بورڈ نے اس عہدے کیلئے صرف انہی کا نام پیش کیا تھا ۔ ششانک منوہر 2016ء میں اس عہدے کیلئے پہلے غیر جانبدار صدر کے طور منتخب ہوئے تھے اور اب وہ مزید 2سال تک یہ ذمہ داری انجام دیں گے۔اپنے انتخاب کے بعد میڈیا بیان میں ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ دوسری مرتبہ صدر بننا ان کیلئے بڑا اعزاز ہے اور اپنے ساتھی ڈائریکٹرز کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے پھر یہ ذمہ داری سونپی۔ہم نے مل کر کئی اہم اہداف حاصل کئے ہیں اور مجھے ان وعدوں کو بھی پورا کرنے کا موقع ملا جو میں نے 2016میں پہلی مرتبہ منتخب ہونے پر کئے تھے۔ششانک منوہر نے آئی سی سی میں بگ تھری کے نام سے بننے والے ہند ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز کا گٹھ جوڑ توڑا تھا جبکہ کونسل کے آئینی اور مالیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں کے محرک ثابت ہوئے تھے۔انہوں نے کہا وہ آئندہ 2سال کے دوران کھیل کی بہتری اور فروغ کے لئے رکن ممالک کے تعاون اور اشتراک سے عالمی حکمت عملی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہیں۔

شیئر: