ریاض ...گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف نے STCجی فائیو کی پہلی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا۔ یہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں پہلی ہے۔ اس موقع پر نائب گورنر شہزادہ احمد بن فہد بھی موجود تھے۔ ایس ٹی سی کے ناصر السلیمان نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ ایس ٹی سی نے اپنی نوعیت کا یہ نیا کام کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم جی فائیو دَور کو لیڈ کرسکیں گے۔ نیٹ ورک آہستہ آہستہ مملکت کے تمام بڑے شہرو ںمیں مہیا ہوگا۔ 2019ءکے دوران معاون آلات مہیا ہونگے۔