Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھجوروں کے نرخ میں اضافہ

جدہ .... رمضان المبارک کے ابتدائی 2ہفتوں کے دوران تھوک کی صورت میں کھجوریں فروخت کرنے والی دکانیں 20تا 25فیصد مہنگی کھجوریں فروخت کرینگی۔ تاجروں کا کہناہے کہ کھجوروں کے نرخوں میں 20تا 25فیصد اضافہ کھجور کی فصل میں تاخیر کی وجہ سے ہورہا ہے۔ شوال کے شروع میں کھجوروں کا موسم آئیگا تب کھجوروں کے نرخ کم ہوجائیں گے۔ حج موسم میں کھجوریں سستی ملیں گی۔جدہ ایوان صنعت و تجارت میں غذائی امور کمیٹی کے نائب سربراہ محمد الجہنی نے بتایا کہ رمضان میں کھجوروں کے نرخ بڑھ جانا فطری امر ہے۔ دیگر مہینوں کے مقابلے میں رمضان میں کھجوروں کی طلب 30فیصد بڑھ جاتی ہے۔
 
 

شیئر: