Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیراخلاقی رویہ پر بیوی کا قتل

جلال آباد۔۔۔۔ شوہر نے غیر اخلاقی روئیے پر بیوی کو مارمار کر ہلاک کردیا۔سیتیا ڈویژن کے تحت گاؤں ڈھنڈیا میں رہنے والی پرمجیت کور کی شادی 15سال قبل بلونت سنگھ سے ہوئی تھی ۔ شادی کے بعدوہ اولاد نرینہ سے محروم تھے۔ شوہر اسکے کردار اور غیر اخلاقی رویہ سے تنگ آچکا تھا ۔آئے دن آپس میں جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ گزشتہ رات دونوں میاں بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہوا ۔اسی دوران شوہر نے پرمجیت کواس قدر زدوکوب کیا کہ موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن کے سربراہ بھولا سنگھ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور ملزم شوہر کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -وارانسی حادثہ : یقین نہیں ہورہا میں زندہ ہوں

شیئر: