نواز شریف کیخلا ف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواستیں مسترد
لاہور... ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردیں۔جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں کی سماعت کی۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھاکہ نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔ پاکستان اور قومی سلامتی اداروں کو بدنام کیا گیا۔ ایسا کرکے نواز شریف نے اپنے حلف اور ملک سے غداری کی۔ عدالت سابق وزیر اعظم کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا حکم دے۔عدالت نے درخواست گزاروں کو پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔