Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی بنگال پنچایت انتخابات کے نتائج: ممتا کا جلوہ برقرار

کولکتہ۔۔۔۔۔ 14مئی کومغربی بنگال میں3358گاؤں پنچایتوں کی 48 ہزار650نشستوں کیلئے ہونیوالے پنچایت انتخابات پرتشدد ہنگاموں ، سیاسی نعروں اور بھاری جانی و مالی نقصانات کے مابین اختتام پذیر ہوئے جس میں تقریباً12افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
آج رائے شماری مرکزکے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنوں کے مابین پرتشدد ہنگامہ برپا ہوگیا ۔ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے لاٹھی چار ج کرکے حالات کو کنٹرول کیا۔تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق  ممتا بنرجی کے پارٹی ترنمول کانگریس نے8953نشستیں حاصل کیں جبکہ بی جے پی1537،سی پی ایم542اورکانگریس 248سیٹوں پر کامیاب ہوئی۔مغربی بنگال میں بی جے پی ابھی تک اقتدار سے دور رہی ہے تاہم اب وہ بنگال میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔ ممتا بنرجی سے قبل بام دل اور کانگریس نے برسوں ریاست پر حکمرانی کی۔ اب دونوں جماعتیں بالترتیب تیسرے اور چوتھے مقام پر ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بنارس حادثہ میں مرنیوالوں کے ورثاء کیلئے2,2لاکھ روپے کا اعلان

شیئر: