کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ ناکام ،5ہلاک
کوئٹہ... کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔جوابی کارروائی میں5 حملہ آور مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چمن ہاوسنگ اسکیم کے قریب ایف سی ہیلپ سینٹر پر دہشت گرد حملہ ہوا۔ دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد اور گولہ بارود سے لدی گاڑی کے ہمراہ ہیلپ سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایف سی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں پر فائر کھول دیا اور ا نہیں داخل نہیں ہونے دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گرد بظاہر افغان لگتے ہیں۔ فائرنگ سے 4 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔ صورتحال قابو میں ہے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے کو کلیئر کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گروں کا حملہ گزشتہ رات کلی الماس میں کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ کی ہلاکت کا ردعمل تھا۔