Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک میں اقلیتی حکومت بنائی گئی ہے، راہول

    نئی دہلی- - - - کانگریس صدر راہول گاندھی نے کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو حکومت سازی کے لیے مدعو کرنے اور یدیو رپا کو وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلانے کے گورنر کے فیصلہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں ایسی حکومت بنائی گئی ہے جس کو اکثریت حاصل نہیں۔ انہوں نے گورنر پر الزام لگایا ہے کہ وہ بی جے پی کی کٹھ پتلی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔راہول نے کہا کہ کرناٹک میں آئین پر حملہ ہوا ہے اور ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ واضح ہو کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 104، کانگریس کو 78، جنتا دل (ایس) کو 37، بہوجن سماج پارٹی کو ایک اور آزاد کو2 نشستوں پر فتح حاصل ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -تیز رفتار ٹرک نے8افرادکو روندڈالا،6ہلاک

شیئر: