Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارس فلائی اوور حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، مایاوتی

لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کے حلقہ وارانسی میں ہونیوالے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے قصور واروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گاڑیوں کی آمدورفت کے درمیان زیر تعمیر پل کا ایک حصہ گرجانے کا واقعہ انتہائی سنگین ہے۔ حکومت کو مجرمانہ لاپروائی کے معاملے میں سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہئے۔ اس سانحہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے تاکہ قصور واروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔مایاوتی نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کو امدادی رقم دیکر خود کو بری الذمہ سمجھ لیتی ہے جبکہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ قصورواروں کی شناخت کرکے سزا کو یقینی بنائے تاکہ اس قسم کے حادثات پر قابو پایا جاسکے۔
مزید پڑھیں:- - - -بنارس فلائی اوور حادثہ میں مرنیوالوں کی تعداد25ہو گئی

شیئر: