Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹالین اوپن :نڈال کی فتوحات کا سفر دوبارہ شروع

روم:اسپین کے ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے اٹالین اوپن کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے میڈرڈ اوپن سے نڈل کو باہر کرنے والے ڈومینیک تھائم شکست کھا کر اٹالین اوپن سے آوٹ ہوگئے ۔رافیل نڈال نے کلے کورٹ سیزن میں کامیابی کا سفر دوبارہ شروع کرتے ہوئے بوسنیا کے دامیر زوہمر کو اسٹریٹ سیٹس میں 0-6،1-6سے شکست دی۔ اس کامیابی سے نڈال تیسرے راؤنڈ میں پہنچے اور کوارٹر فائنل میں اٹلی کے فیبیو فگنینی کے ساتھ دلچسپ مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔اس مقابلے میں پہلا سیٹ 6-4سے ہارنے کے بعد نڈال نے حریف کو اگلے دونوں سیٹ میں ہمت نہیں باندھنے دی اور 1-6اور 2-6سے دونوں سیٹ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی ۔ دوسری جانب میڈرڈ اوپن میں انہیں شکست دینے والے آسٹریلوی کھلاڑی ڈومینک تھائم مقامی کھلاڑی سے ہارنے کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ۔ میڈرڈ میں شکست نے نڈال کو نمبر پوزیشن سے بھی محروم کر دیا تھا ۔ اب وہ اٹالین اوپن جیتنے کی صورت میں راجر فیڈرر سے اپنا عالمی اعزاز واپس لے سکتے ہیں ۔

شیئر: