Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈرڈ اوپن ،رافیل نڈال سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میڈرڈ... اسپینی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ہوم کورٹ پر فتوحات کا سلسلہ جاری رکتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ جہاں ان مقابلہ سابق عالمی نمبر ون سربیا کے نوواک ڈوکووچ سے ہو گا۔کواٹر فائنل میں نڈال نے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو شکست دی۔ اپنے حریف کو 7-6(7-3)اور6-2سے ہراتے ہوئے ٹائی بریک پر کامیابی حاصل کی۔فائنل تک رسائی اور اسے جیتنے کی صورت میں نڈال مسلسل تیرا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ حال ہی میں مونٹی کارلو اور بارسیلونا میں بھی فتوحات سمیٹ چکے ہیں۔ نوواک ڈوکووچ کوارٹر فائنل میں واک اوور ملنے کی وجہ آگے پہنچے ہیں ۔جاپانی کھلاڑی کائی نیشیکوری کلائی میں تکلیف سے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہو گئے تھے۔

 

شیئر: