دولہا کو نشے میں دیکھ کر دلہن کا شادی سے انکار
لکھنؤ۔۔۔۔۔ضلع بستی میں شادی کے دوران دولہے کونشے کے عالم میں دیکھ کر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔ اس نے والدین سے بارات واپس کرنے کو کہا۔ کافی منت سماجت کے باوجود بات نہیں بنی ۔بارات کو بے رنگ واپس ہونا پڑا۔ واضح ہو کہ بارات خلیل آباد ضلع کے سنت کبیر نگرعلاقے کے بھیل واسی گاؤں سے آئی تھی۔ جب دولہے کو لایا گیا تو وہ نشے میں دُھت لڑکھڑاتا ہوا چل رہا تھا۔یہ حالت دیکھ کر دلہن کے ہوش اُڑگئے اورفوراً شادی سے انکار کردیا۔دلہن کے انکار پر باراتیوں میں سنسنی پھیل گئی اور دونوں فریقوں میں بحث شروع ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر باراتیوں کو سمجھانے میں کامیاب ہوگئی ۔ پولیس کی موجودگی میں فریقین نے شادی کی تقریب پر ہونیوالے اخراجات ایک دوسرے کو واپس کرنےپراتفاق کیا اور بعد ازاں بارات واپس لوٹ گئی۔